ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بین الاقوامی یوم ِ خاتون پروگرام

بھٹکل میں بین الاقوامی یوم ِ خاتون پروگرام

Thu, 08 Mar 2018 21:04:59    S.O. News Service

بھٹکل:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)کرناٹکا ریاستی قانونی خدمات بورڈ، بھٹکل تعلقہ قانونی خدمات بورڈ، بھٹکل وکلاء تنظیم، محکمہ بھٹکل ابھیوجنا، محکمہ تعلیمات بھٹکل ، محکمہ خاتون واطفال ، بی آر پی سونارکیری بھٹکل کی طرف سے مشترکہ طورپر ’’بین الاقوامی یوم ِ خاتون‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد سنئیر سول جج راگھویندرا نے کہاکہ خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوکر خود مختار زندگی کی مالک بنیں۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے کارگزار پردھان سول جج ہنومنت راؤ کلکرنی ، اضافی سول جج ناگیندر، پبلک پراسیکیوٹر اندرانائک، سی ڈی پی اؤ سوشیلا، بی آر پی یلما، وکلاء تنظیم کے نائب صدر کملاکر بھئیرومنے ، سکریٹری پانڈو نائک موجود تھے۔ وکیل آر آر شریشٹی اور جی ٹی نائک نے حقوقِ خواتین کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر راج وردھن نے پروگرام کی صدارت کی۔ کارگزار سی ڈی پی اؤ سوشیلا نے استقبال کیاتو آرجی نائک نے شکریہ اداکیا اور وکیل ایم جے نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: